ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملپے میں ایک ماہی گیر کشتی سمندرمیں  غرقآب : 8 ماہی گیر وں کی حفاظت

ملپے میں ایک ماہی گیر کشتی سمندرمیں  غرقآب : 8 ماہی گیر وں کی حفاظت

Sun, 12 Aug 2018 21:29:13    S.O. News Service

اُڈپی/ملپے  :12/ اگست (ایس اؤ نیوز)دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع کے ساحل پر طوفانی ہواؤں اور بارش کے چلتے ملپے سمندر میں طوفانی موجوں کی لپیٹ میں آکر ایک ماہی گیر کشتی غرقآب ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

آج شام ملپے ساحل سے سمندرمیں مچھلی شکار کے لئے نکلی گنیشن نامی ماہی گیر بوٹ ساحل سے ایک کلومیٹر کا سفر طئے کرنےکے بعد سمندر ی لہروں میں پھنس کر سمندر کے حوالے ہوگئی ۔ ماہی گیر بوٹ میں موجود 8ماہی گیروں نے ایک دوسری بوٹ والوں نے حفاظت کی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کشتی کا ملاح بھٹکل تعلقہ الویکوڑی کا مکین گنپتی منجوناتھ موگیر بتایا گیا ہے۔


Share: